پاکستان سپرلیگ : پشاورزالمی ،کراچی کنگز ،اسلام آباد یونائٹڈ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹراور لاہور قلند ر کی ٹیمیں حصہ لیں گی
بدھ 3 فروری 2016 16:21
اسلام آباد /دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پاکستان کی پہلی سپر لیگ جمعرات سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گی ،دبئی، ابو ظہبی اور شارجہ ایونٹ کی میزبانی کریں گے ،ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں پشاور ظالمی ،کراچی کنگز ،اسلام آباد یونائٹڈ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹراور لاہور قلند ر حصہ لیں گی جن کے درمیان 25میچز کھیلے جائیں گے ، ہر ٹیم کے اسکواڈ میں ملکی و غیر ملکی اسٹار کرکٹرز سمیت پاکستان اے اور انڈر 19ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہوں گے، لیگ کی مجموعی انعامی رقم 10لاکھ ڈالر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی سپر لیگ کا انعقاد جمعرات 4فروری سے 24فروری تک سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا جہاں دبئی ، ابوظہبی اور شارجہ ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔(جاری ہے)
رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں تمام پانچ ٹیموں کے کھلاڑی شریک ہوں گے ? معروف گلوکار علی ظفر اور سین پال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیموں کے مابین افتتاحی میچ ہوگا۔ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں پشاورزالمی ،کراچی کنگز ،اسلام آباد یونائٹڈ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹراور لاہور قلند ر حصہ لیں گی ہر ٹیم کے اسکواڈ میں پلاٹینم ،ڈائمنڈ ،گولڈ ،سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری کے کھلاڑی شامل ہیں۔پشاور زالمی کی ٹیم کو ہائر گروپ ، کراچی کنگز کی ٹیم کو اے آر وائی میڈیا گروپ ،لاہور قلندر کی ٹیم کو قطر آئل گروپ ،اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم کو یو اے ای کیپٹل وینچز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کو عمر ایسوسی ایٹس نے خریدا ہے۔ پشاور ظالمی کی قیادت شاہد خان آ?فریدی اور کوچنگ محمد اکرم کریں گے ،دیگر کھلاڑیوں میں وہاب ریاض ،کامران اکمل ،محمد حفیظ ،جنید خان ،ڈیرن سیمی ،شاوٴن ٹیٹ ،تمیم اقبال ،جم ایلن بائی،عامر یامین ،ڈیوڈ مالان ،عمران خان جونیئر ،شاہد یوسف ،عبد الرحمان ،مصدق احمد علی ،حسن علی ،محمد اصغر ،براڈ ہوج ،اصرار اللہ اور تاج ولی شامل ہیں۔کراچی کنگز کی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ کوچنگ مکی آرتھر کریں گے ،دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن ،سہیل تنویر ،عماد وسیم ،روی بوپارا ،لینڈن سیمنز ،محمد عامر ،بلاول بھٹی ،جیمز وینس ،افتخار احمد ،نعمان انور ،مشفق الرحیم ،اسامہ میر ،سہیل خان ،امیر حمزہ ،سیف اللہ بنگش ،تلکارتنے دلشان ،شاہ زیب حسن اور فواد عالم شامل ہیں۔ لاہور قلندر کی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے ? کوچنگ پیڈی اپٹن کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل ،ڈیوان بریوو ،عمر اکمل ،محمد رضوان ،یاسر شاہ ،شعیب مقصود ،مصطفیز الرحمان ،کیون کوپر ،کیمرون ڈیلپورٹ ،ظفر گوہر ،حماد اعظم ،ضیاء الحق ،زوہیب خان ،نوید یاسین ،عدنان رسول ،عبدالرزاق ،مختار احمد ،احسان عادل اور عمران بٹ شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کریں گے اور کوچنگ کے فرائض ڈین جونز سر انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شین واٹسن،آندرے رسل ،سیموئل بدری ،محمد عرفان ،بریڈ ہیڈن ،شرجیل خان ،محمد سمیع ،خالد لطیف ،بابر اعظم ،عمران خالد ،کامران غلام ،عمر امین ،سیم بلنگز ،رمان رئیس ،احمد بٹ ،اشعر زیدی ،سعید اجمل ،حسین طلعت اور عمر صدیق شامل ہیں۔جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ کوچ معین خان ہوں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن ،احمد شہزاد ،انور علی ،جیسن ہولڈر ،لیوک رائٹ ،ذوالفقار بابر ،عمر گل ،ایلٹن چکمبورا ،بلال آصف ،اسد شفیق ،محمد نواز ،سعد نسیم ،محمد نبی اکبر الرحمان ،بسمہ اللہ خان ،کمار سنگاکارا ،اعزاز چیمہ اور رمیض راجہ جونیئر شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.