حلقے کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،ممبر صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور
بدھ 3 فروری 2016 17:02
بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) ممبر صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔عوم کا خادم ہوں۔ہر ایک کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے۔اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ افسوس اس بات پر ہے کہ اس سے پہلے یہاں سے منتخب نمائندوں نے اس حلقے کیلئے نمک کی برابر کام بھی نہیں کیا ہے۔
اور یہی وجہ ہے کہ آج یہ حلقہ ضلع میں ایک پسماندہ حلقہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت موضوع اسودرہ میں پانی کے ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی فلور پر علماء کرام کا ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے۔کیونکہ سیکولر اور دیگر لادینی جماعتیں اسمبلی فلور میں وہ بل پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
جو غیر اسلامی اور غیر اخلاقی ہوتے ہیں۔
قبل ازیں انہوں نے اسودرہ میں 36لاکھ کے خطیر رقم سے مکمل ہونے والے پانی ٹیوب ویل کا افتتاح کیا۔اور اس کی کامیابی کیلئے اجتماعی دُعا مانگی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی ف اور ٹاون ناظم سعیدالرحمن مفکر،یوسی ملی خیل کے امیر اور ویلیج کونسل جوڑ کے نائب چئیرمین مولانا علی رحمن بونیری،تحصیل کونسلر حافظ صدیق،محمد ظاہر،ضیاء الرحمن ممبر ودیگر ذمہ داران جماعت بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.