اپوزیشن جماعتیں پی آئی اے نجکاری کے معاملے پر سیاست چمکا رہی ہیں ‘مظاہرین میں شامل کسی نے گولی چلائی ، کوئی گلو بٹ ہو یا الو بٹ ، وڈیو کے ذریعے شناخت ہو جائے گی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا‘فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ کسی سویلین نے گولی چلائی، پی آئی اے کی نجکاری اسے فروخت کرنے کے مترادف نہیں‘صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 3 فروری 2016 17:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں پی آئی اے نجکاری کے معاملے پر سیاست چمکا رہی ہیں‘ مظاہرین میں شامل کسی نے گولی چلائی ، کوئی گلو بٹ ہو یا الو بٹ ، وڈیو کے ذریعے شناخت ہو جائے گی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا‘فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ کسی سویلین نے گولی چلائی، پی آئی اے کی نجکاری اسے فروخت کرنے کے مترادف نہیں۔
بدھ کوپنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست چمکانے کیلئے پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں سیاسی بنا رہی ہے مگر حکومت نے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ پی آئی اے اور اسکے ملازمین کی بہتر ی کیلئے اس سے ملک کو بھی فائدہ ہو گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ ہڑتال کامیاب بنانے کیلئے کی گئی مگر اس سارے معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہو رہی ہے جو بھی حقا ئق ہیں وہ قوم کے سامنے آئیں جائیں گے مگر اب تک کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ مظاہرین پر گولی کسی رینجرز یا پولیس نے نہیں،ہجوم میں سے کسی نے چلائی ہے‘کراچی واقعے میں ملوث کسی گلو یا الو بٹ کو نہیں چھوڑیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ وڈیو سے صاف ظاہر ہے گولی رینجرز یا پولیس اہلکار سے نہیں چلی،ملازمین پر فائرنگ ہڑتال کامیاب بنانے کے لئے اندر سے کی گئی‘فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ کسی سویلین نے گولی چلائی، پی آئی اے کی نجکاری اسے فروخت کرنے کے مترادف نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی اورنج لائن ٹرین منصوبے کی مخالفت اصل میں عوام کی ترقی اورخوشخالی کی مخالفت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.