داعش کو شکست کے بعد مہاجرین کو جرمنی چھوڑنا ہوگا، انجیلا مرکل
بدھ 3 فروری 2016 18:39
برلن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء ) جرمن چانسلر اینجلا مرکل کا کہنا ہے کہ داعش کو شکست فاش اور امن بحال ہونے کے بعد شامی اور عراقی مہاجرین کو جرمنی چھوڑنا ہو گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انجیلا مرکل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمیں پناہ گزینوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ جب شام میں امن قائم ہو جائے گا اور عراق میں داعش کو شکست ہو جائے گی تو تمام مہاجرین کو واپس اپنے گھروں کو جانا ہوگا۔
انھوں نے یوگو سلاویا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 90 کی دہائی میں جو لوگ جرمنی آئے تھے وہ بھی واپس اپنے ملک کو چلے گئے تھے۔انجیلا مرکل نے یورپی یونین کے دیگر ممالک پر بھی زور دیا مہاجرین کی مدد کی جائے کیونکہ پناہ گزینوں کی تعداد میں کمی بہت ضروری ہے۔(جاری ہے)
اپنی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے اجلاس کے دوران انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کی حفاظت کے لئے تمام ممالک کو خطے کا مفاد مد نظر رکھنا چاہیئے کیونکہ اگر یونین کی اندرونی پاسپورٹ پالیسی تباہ ہوتی ہے یا پھر سرحدیں بند ہوتی ہیں تو اس سے تمام ممالک اثر انداز ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس وقت شام اور عراق سے تقریباً 11 لاکھ کے قریب پناہ گزین جرمنی آچکے ہیں، اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کو پناہ دینے پر جرمنی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انجیلا مرکل اور ان کی جماعت کو سخت تنقید کا سامنا ہے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.