تحریک انصاف کے رہنماؤں کا معروف افسانہ نگار انتظار حسین کے انتقال پر اظہارافسوس

بدھ 3 فروری 2016 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی، اعجازاحمدچوہدری ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، شبیرسیال،ثوبیہ کمال اور فیاض بھٹی نے معروف افسانہ نگار انتظار حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دعاء کی اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور سوگوارخاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین

متعلقہ عنوان :