خورشید شاہ کے وزیراعظم کو 37 خط،نواز شریف نے 4 کا جواب دیا
اپوزیشن لیڈر نے سکھر بیراج کی تعمیر، مردم شماری،صوبائی اسمبلی کے ارکان کو سرکاری پاسپورٹ کے حوالے سے خط لکھے خورشید شاہ نے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کیلئے تعاون اور ہاؤس بلڈنگ قرضوں پر سود ختم کرنے کی سفارش کی
بدھ 3 فروری 2016 21:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خطوط منظر عام پر آگئے۔ اپوزیشن لیڈر کی طرف سے خطوط میں تجاویز دی گئیں اور تعاون بھی مانگا گیا۔ وزیراعظم نے 37 میں سے صرف 3 سے 4 خطوط کا جواب دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے سب سے پہلا خط 27 نومبر 2013 ء کو لکھا جوسکھر بیراج کی تعمیر کے حوالے سے تھا‘ 3 دسمبر2013 ء کو لکھے گئے خط میں مردم شماری کرانے سے متعلق تجاویز دی گئیں۔
11 دسمبر 2013 کو لکھا گیا خط جس میں صوبائی اسمبلی کے ارکان کو سرکاری پاسپورٹ جاری کرنے کے حوالے سے تھا۔ 19 فروری 2014 ء کو لکھے گئے خورشید شاہ نے وزیراعظم سے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کے حوالے سے تعاون مانگا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے قرضوں پر سود ختم کرنے کی سفارش کی گئی۔ خورشید شاہ نے پاکستان اسٹیل کے گیس کنکشن کو منقطع کرنے پر بھی خط لکھا۔
ایک اور خط میں طلال بگٹی کے ساتھ تیل اور گیس کے کنٹریکٹ کی تجدید کی سفارش کی گئی جبکہ دیدار حسین کے جگر کی پیوندکاری کیلئے مالی مدد طلب کرنے کے حوالے سے بھی خط لکھا اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر نے بہارہ کہو میں اقلیتی کالونی کیلئے زمین مانگنے کیلئے بھی خط تحریر کیا جبکہ دادو سندھ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے بھی خط لکھ کر مدد طلب کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ نے مجموعی طور پر 37 خطوط لکھے کیا تعاون مانگا۔ تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ وزیراعظم نے صرف تین چار خطوط کا جواب دیا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزراء کی جانب سے خورشید شاہ پر حکومت سے مراعات لینے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.