
کپل شرما کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ، جلد ہی ٹی وی پر آن ائیر ہوںگے
سمیرا فقیرحسین
جمعرات 4 فروری 2016
16:56

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء): بھارتی ٹی وی چینل “کلرز“ سے نشر ہونے والے ہر دل عزیز کامیڈی پروگرام کامیڈی نائٹس ود کپل کو کچھ وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا تاہم اب کپل شرما کے مداحوں کے لیے ایک خوشخبری یہ ہے کہ وہ بہت جلد ہی کسی اور ٹی وی چینلز سے اپنے مداحوں کو محظوظ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کپل شرما اب ایک نئے کامیڈی شو کے ساتھ ”سونی“ ٹی وی پر نظر آئیں گے اور امکان ہے کہ یہ شو رواں برس کے وسط میں شروع کیا جائے گا۔
کپل شرما کے شو میں'گُتھی' کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے سنیل گروور بھی اس نئے شو کا حصہ ہوں گے، جنہوں نے مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر کے ساتھ مداحوں کو اشارہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی دوبارہ آئیں گے۔(جاری ہے)
دوسری جانب شو میں 'دادی' کا کردار ادا کرنے والے اداکار علی اصغر نے کچھ عرصہ قبل ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اب دوبارہ کبھی ’دادی‘ نہیں بنیں گے۔
علی اصغر کا کہنا تھا کہ وہ 3 سال سے 'دادی' کا کردار ادا کرتے آرہے ہیں اور اب شو بند ہونے کے ساتھ ہی وہ بھی اس کردار کو دوبارہ ادا نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی اگر میری جگہ 'دادی' کا کردار ادا کرے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا‘۔کپل شرما کی میزبانی میں 'کامیڈی نائٹس ود کپل' ہندوستان کا مقبول ترین شو تھا، جسے پاکستان میں بھی یکساں مقبولیت حاصل تھی،تاہم اب نئے آنے والے شو کا کپل شرما اور ان کی ٹیم کے مداحوں کو بھی بے صبری سے انتظار ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے
-
اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کر دیں
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی انٹرنیٹ سروس متاثر
-
دبئی پولیس نے جعلی کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا
-
عرب ممالک کا نیٹو طرز پر مشترکہ فوجی فورس کے قیام پر غور
-
ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی
-
ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک میں ایک بار پھر خرابی
-
آسٹریلیا کے اے این زیڈ بینک پر 240 ملین ڈالر کا ریکارڈ جرمانہ عائد
-
جی7 ممالک کی پالیسیاں خطرہ بنی ہوئی ہیں،ایران
-
قطر پر حملے کے باوجود اسرائیل امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ
-
ظ*دوحہ پر اسرائیل حملہ امن معاہدہ خطرے میں ڈال سکتا ہے، یورپی ممالک کا انتباہ
-
مودی کا جنگی جنون بے قابو، بھارت مزید جنگی ہتھیاروں کی خریداری میں مصروف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.