بنگلہ دیش میں پاکستان ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کیلئے بلایا گیا‘ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم
کرتے ہیں‘ داود ابراہیم پاکستان میں نہیں‘ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے حوالے سے رابطے ہیں-ترجمان دفترخارجہ
ذیشان حیدر جمعرات 4 فروری 2016 18:03
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 04 فروری۔2015ء ) بنگلہ دیش میں پاکستان ہائی کمشنر کو دو طرفہ امور پر بات چیت کیلئے بلایا گیا‘ بھارتی صدر کے بابری مسجد سے متعلق بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ داود ابراہیم پاکستان میں نہیں‘ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے حوالے سے رابطے ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کے رابطے پر بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کہاتھاکہ ان کاپاکستان جانا ممکن نہیں‘ افغانستان کے حوالے سے چار ملکی رابطہ گروپ کا اجلاس 6 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کتاب میلے سے تین دن قبل انوپم کھیرسے بات کی جس پربھارتی اداکارانوپم کھیرنے بتایاکہ ان کا پاکستان جانا ممکن نہیں۔(جاری ہے)
ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ چار سدہ حملے کے حوالے سے افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔افغان امن عمل کے حوالے سے چارملکی رابطہ گروپ کااجلاس شیڈول کے مطابق 6 فرور کواسلام آبادمیں ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5 فروری کشمیری عوام کے ساتھ یک جہتی کا دن ہے، بھارت کشمیر یوں پر ظلم و ستم کر تا آیا ہے، مسئلہ کشمیر کشمیر یوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.