پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،کے ایس ای 100 انڈیکس394.92 پوائنٹس کے اضافہ سے 32478.98 پوائنٹس پر بند ہوا
جمعرات 4 فروری 2016 21:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان جاری ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس394.92 پوائنٹس کے اضافہ سے 32478.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 394.92 پوائنٹس کے اضافہ سے 32478.98 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 271.95 پوائنٹس کی تیزی سے 19012.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 238.57 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 831.70 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 149.51 پوائنٹس کے اضافہ سے 15070.81 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 319.43 پوائنٹس کی تیزی سے 11412.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
آل شیئر اسلامک انڈیکس 206.19 پوائنٹس کے اضافہ سے 15374.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 227 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 106 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی باٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 124.89 روپے کے اضافہ سے 3290.00 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ہینو پاک موٹرز کے حصص کی سودے بھی 52.17 روپے کی تیزی سے 1095.75 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی ویتھ پاک اورمری بریوری کے حصص کی قیمتوں میں ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 110.00 روپے کی مندی سے 2100.00 روپے اور مری بریوری کے حصص کی قیمت بھی 39.74 روپے کی کمی سے 755.26 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 85 لاکھ 44 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 27.00 روپے سے شروع ہو کر 27.62 روپے پر بند ہوئی جبکہ جہانگیر صدیقی اینڈ کو کے 62 لاکھ 45 ہزار 500حصص کے سودے 18.02 روپے سے شروع ہو کر 19.02 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 15 کروڑ 18 لاکھ 830 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 72 ارب 35 کروڑ 41 لاکھ 38 ہزار 777 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 67 کھرب 87 ارب 42 کروڑ 31 لاکھ 94 ہزار 277 روپے سے بڑھ کر 68 کھرب 59 ارب 77 کروڑ 73 لاکھ 33 ہزار 54 روپے ہو گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.