بعض بیرونی قوتیں اب بھی ذاتی مفادات کے حصول کیلئے طالبان کی حمایت کررہی ہیں،پاکستان کا طالبان کے معاملات میں اہم کردار ہے،پاکستان افغانستان میں چار فریقی امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے طالبان پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرسکتاہے،پاک فوج کی جانب سے ملک کے قبائلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کئے جانے کے بعد جنگجوؤں کی بڑی تعداد فرار ہوکر افغانستان میں منتقل ہوگئی جہاں وہ افغان طالبان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں
افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 5 فروری 2016 16:21
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ بعض بیرونی قوتیں اب بھی ذاتی مفادات کے حصول کیلئے طالبان کی حمایت کررہی ہیں،پاکستان کا طالبان کے معاملات میں ایک اہم کردار ہے،پاکستان افغانستان میں چار فریقی امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے طالبان پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرسکتاہے،پاک فوج کی جانب سے ملک کے قبائلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کئے جانے کے بعد جنگجوؤں کی بڑی تعداد فرار ہوکر افغانستان میں منتقل ہوگئی جہاں وہ افغان طالبان کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں،افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد دہشت گرد گروپوں کا ملک میں اقتدار پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عبداللہ عبداللہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا طالبان کے معاملات میں ایک اہم کردار ہے،پاکستان افغانستان میں چار فریقی امن مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے طالبان پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرسکتاہے،انہوں نے کہا کہ طالبان کو یقین تھا کہ2015میں افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد وہ اقتدار پر قبضہ کرلیں گے،تاہم وہ اپنے مشن میں ناکام رہے،افغان سیکیورٹی فورسز طالبان اوردیگر شدت پسند گروپوں سے نمٹنے پر پوری قوت رکھتی ہیں،طالبان ڈھروں میں آپس کی لڑائی کے دوران سینکڑوں جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بعض ڈھروں نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.