خطہ کو خراب صورتحال سے نکلنے کیلئے تمام پختونوں کو متحد ہونا پڑے گا،آفتاب شیرپاؤ
پختون قوم ایک ایسے دوراہے پر کھڑی ہے کہ اس کی بقاء کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے، جاری حالات میں پختون قوم کو ایک طرف دہشت گردی کی صورت میں ایک بڑے مسئلے کا سامنا ہے تو دوسری طرف وفاقی حکومت کی عدم توجہی کی بدولت مایوسی کا شکار ہے،چیئرمین قومی وطن پارٹی
جمعہ 5 فروری 2016 18:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤنے کہا ہے کہ پختون خطہ اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور ان حالات سے نکلنے کیلئے تمام پختونوں کو متحد ہونا پڑے گا کیونکہ پختونوں کے اتحاد و اتفاق کے بغیر ان حالات سے چھٹکارہ پانا ناممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تخت بھائی مردان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پرضلع مردان کے سیاسی رہنماؤں حبیب اﷲ خان مہمند،سعداﷲ خان،ڈاکٹر صاحبزادہ اورمختیار حسین نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آفتاب شیرپاؤ نے پختونوں کی سرزمین پر امن لانے کیلئے ان کے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پختون قوم ایک ایسے دوراہے پر کھڑی ہے کہ اس کی بقاء کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے ان حالات میں تمام پختونوں کو یک آوازاور متحد ہوکر خطے پرامن کے قیام،پختون قوم کے حقوق و تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا دوسری طرف موجودہ حالات میں ایسے پختون لیڈر شپ چاہیے جو قوم سے دو قدم آگے بڑھ کر ان کی رہنمائی کرے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.