تائیوان میں شدید زلزلہ6افرادہلاک‘سینکڑوں زخمی‘مزیدہلاکتوں کا خدشہ ہے :مقامی ذرائع ابلاغ
میاں محمد ندیم ہفتہ 6 فروری 2016 10:33
تائی پی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06فروری۔2016ء)تائیوان میں شدید زلزلے سے تائینان شہر میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں جبکہ امدادی عملہ ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ابھی تک زلزلے سے6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں ۔ہفتہ کی علی الصبح آنے والے اس زلزلے کی شدت 6.4 تھی۔
ہلاک ہونے والوں میں ایک شیرخوار بچی بھی شامل ہے جبکہ 220 سے زائد افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہوئی ہیں جن میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت بھی شامل ہے۔تقریباً 20 لاکھ کی آبادی والے شہر تائینان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہر کی انتظامیہ نے ہنگامی ٹیم قائم کر دی ہے۔(جاری ہے)
امریکی ارضیارتی مرکز کا کہنا ہے زلزلے کا مرکز زیادہ گہرائی میں نہیں تھا جس کے باعث اس کے اثرات زیادہ ہوسکتے ہیں۔
تائیوان کے مقامی میڈیا کے مطابق منہدم ہونے والی ایک عمارت رہائشی کمپلیکس تھی اور اس میں لوگ سو رہے تھے۔تائیوان کے صدر ما ینگ جیﺅ زلزلے سے متاثرہ تائنان روانہ ہوگئے ہیں بتایا گیا ہے کہ اب تک 6ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے اور مزیدہلاکتوں کا خدشہ ہے۔تائیوان کے سرکاری ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ ایک رہائشی عمارت میں کم از کم 23 افراد زخمی ہوئے ہیں جہاں قیاس ہے کہ 200 کے قریب افراد قیام پذیر تھے۔ٹی وی پر دکھائی جانے والی تائنان کی تصاویر میں امدادی کارکنوں کو منہدم ہونے والی عمارتوں میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔تانیان کی ایک رہائشی ایما نے صحافیوں کو بتایا کہ لوگوں کو مزید جھٹکوں کا خوف ہے۔زلزے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔زلزلے کے جھٹکے 300 کلومیٹر فاصلے پر واقع دارالحکومت تائی پی میں بھی محسوس کیے گئے اور اس وقت سے اب تک کئی آفٹرشاکس بھی آچکے ہیں۔خیال رہے کہ تائیوان ایسے خطے میں واقع ہے جہاں دو ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں اور وہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔تائیوان میں 1999 میں7.6 کی شدت کے زلزلے سے 2300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.