ایران شاہراہ ریشم کے ساتھ تجارت کے ادغام سے سب سے زیادہ مستفید ہوگا،سروے
اتوار 7 فروری 2016 21:30
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء…شنہوا) دبئی میں قائم مشاورتی ادارے گلف انٹیلی جنس کی طرف سے اتوار کو یہاں شائع کئے جانے والے ایک سروے کے مطابق توقع ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران برصغیر ایشیا کے اندر تجارتوں کے بڑھتے ہوئے ادغام سے سب سے زیادہ مستفید ہوگا ۔سروے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں سروے کئے جانے والے کام کرنے والے توانائی کے 250پیشہ ورانہ افراد میں سے 34فیصد نے کہا کہ چین کے ایک بیلٹ اور ایک روڈ اقدام کے تحت جنوبی ایشیا میں اشیاء سے متعلقہ تجارتوں کے وسیع تر ادغام سے ایران سب سے زیادہ مستفید ہو گا ۔
چین کا ایک بیلٹ اور ایک روڈ اقدام ایک سٹریٹجک ترقیاتی سکیم ہے جسکا مقصد یورپ اور ایشیا کے اندر دوطرفہ تجارت اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے ۔(جاری ہے)
گلف انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ چین اور ایران کے درمیان تاریخی تجارتی تعلقات پابندیوں سے ہٹائے جانے کے بعد سے تیزی سے فروغ پذیر ہیں ۔دونوں ممالک نے 600بلین امریکی ڈالر مالیت تک دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے 24جنوری کو 10ارب معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔
جائزے میں مزید کہا گیا ہے کہ 17جنوری کو ایران پر عائد پابندیاں ختم کئے جانے سے جنوبی ایشیا ء میں سیاسی اورتوانائی کے محرکات اوروسیع تر شاہراہ ریشم جو بیجنگ سے لاگوس تک پھیلی ہوئی ہے پر ردوررس اثرات مرتب ہونگے ۔تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ایران اپنے تیل اور گیس کے وسیع وسائلسے استفادہ کرنے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں انتہائی پرجوش ہے ۔وزیر تیل نامدار بائیجان نامدار زنگنی کا کہنا ہے کہ 2016کے اواخر تک عالمی منڈیوں میں روزانہ کم از کم ایک ملین بیرل تیل لا سکتا ہے ۔یہ اعلان جنوبی ایشیاء اور خلیجی ممالک میں توانائی کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک پر تہران کے اعتماد کا مظہر ہے ۔اگرچہ پانچ لاکھ بیرل روزانہ کی پیداوار انتہائی ممکنہ ہدف ہے ۔ ایران کو کئی برسوں کی پابندیوں کے بعد اپنے توانائی کے ڈھانچوں کو بہتر بنانے کے لئے خاصی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ایران خاص طور پر اس امر کا خواہاں ہے کہ وہ دنیا میں گیس کے سب سے زیادہ ذخائر رکھنے والا دوسرا ملک ہونے کے ناطے توازن قائم رکھے ۔ان ذخائر میں جنوبی پارس کا گیس کا بہت بڑا ذخیر ہ بھی شامل ہے ۔ پابندیوں سے آزاد ایران کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کے راستے بھارت کے نئی دہلی تک جنوبی پارس کے کنویں سے 2ہزار7سوکلو میٹر تک پھیلی ہوئی گیس کی پائپ لائن کی تعمیر کا منصوبہ جسے کئی مرتبہ مئوخر کیا گیا امسال شروع کی جا سکے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.