بھارتی اداکار سونو سود کے والد انتقال کر گئے ، اداکار غم سے نڈھال
سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 14:14
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : بھارتی پنجاب کے شہر موغا میں بھارتی اداکار سونو سود کے والد شکتی ساغر سود 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق سونو سود ممبئی میں مقیم ہیں جبکہ ان کے والد بھارتی پنجاب ہی میں اکیلے رہتے ہیں، سونو سود کچھ کام کے سلسلے میں پنجاب میں موجود تھے کہ گذشتہ روز اپنے والد سے ہمکلامی کے دوران ان کے والد اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑے جس کے بعد سونو ان کو فوری طور پر اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ شکتی ساغر دورے کے فوری بعد ہی وفات پا گئے تھے۔
سونو سود کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ سروج سود کو 8 سال قبل کھویا تھا جس کا غم وہ آج تک نہیں بھُلا پائے اور اب ان کے والد بھی ان سے دور جا چکےہیں، سونو کا کہنا تھا کہ والد کے انتقال کے بعد وہ بالکل بکھر گئے ہیں اور ابھی کچھ کہنا نہیں چاہتے۔ سونو سود کے قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ شکتی ساغر سود کافی عرصہ سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے، قریبی ذرائع کے مطابق سونو کی دونوں بہنیں شادی شدہ ہیں جن کے آنے کے بعد ہی شکتی ساغر سود کا شمشان کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.