سپیکراسدقیصرکاباچاخان یونیورسٹی کادورہ،یونیورسٹی کی سکیورٹی کیلئے وسائل دینے کی یقین دہانی
پیر 8 فروری 2016 22:39
چارسدہ۔۔08 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء ) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کو جلد از جلد کھولنے، یونیورسٹی کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور طلباء ، والدین اور عملے کے خدشات و تحفظات کے ازالے کے لئے سپیکر صوبائی اسمبلی اسدقیصر نے باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کا اچانک دورہ کیا رکن صوبائی اسمبلی عارف خان اور پی ٹی آئی کے رہنما فضل محمد خان بھی سپیکر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ تھے ۔
اس دورے کے دوران سپیکر اسدقیصر نے یونیورسٹی کے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سیکورٹی انتظامات سے آگہی حاصل کی اس موقع پر سپیکر اسدقیصر نے سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لئے موقع پر کئی ایک ہدایات دیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ یونیورسٹی کی سیکورٹی کے لئے اپنے وسائل سے زیادہ دینگے اور طلباء و طالبات اور عملے کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ ان کے اس اچانک دورے کا بنیادی مقصد سیکورٹی انتظامات کا از خود جائزہ لینے کے علاوہ ان انتظامات کو مزید بہتر او ر موثر بنانا ہے تاکہ طلباء اور والدین کے خدشات وتحفظات کا ازالہ کیا جاسکے سپیکر اسدقیصرنے وی سی فضل رحیم مروت کو موقع پر ہدایت کی کہ وہ یونیورسٹی کو فوری طور پر کھولنے کے لئے فل پروف انتظامات کریں تاکہ طلباء اور طالبات کا مزید وقف ضائع نہ ہو انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت یونیورسٹی کو فوری طور پر کھولنے میں سنجیدہ ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور یونیورسٹی انتظامیہ سے اس بارے میں مسلسل رابطہ رکھاجائے گا ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.