لاہور میں گیس کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ، مختلف علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے
اتفاق کالونی ،سبزہ زار اور شیرا کوٹ کے رہائشیوں کا بند روڈ شیراکو ٹ کو بلا ک کرکے شدید احتجاج ، حکومت کے خلاف نعرے بازی
منگل 9 فروری 2016 18:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) لاہور میں گیس کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ، مختلف علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ، احتجاج کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔شہریوں کی جانب سے آئے روز احتجاج بھی ان کے درد کا مداوا نہ کر سکے۔گزشتہ روز گیس کی فراہمی یقینی نہ بنائے جانے پر اتفاق کالونی ،سبزہ زار اور شیرا کوٹ کے رہائشیوں نے بند روڈ شیراکو ٹ کو بلا ک کرکے حکومت کے خلاف شد ید نعرے بازی کی ۔(جاری ہے)
احتجاج کے باعث ٹریفک بلاک ہو گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث مہنگے داموں لکڑی خرید کر استعمال کر رہے ہیں اور ستم یہ ہے کہ گیس آئے نہ آئے شہریوں کو ہزاروں روپو ں کا بل باقاعدگی سے بھیج دیا جا تا ہے۔بنیا دی سہولیات سے محروم شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کو مسائل سے نکالنے کے دعوے کرنے والے الیکشن کے بعد حال تک نہیں پوچھتے جبکہ سردیوں میں گیس نہیں تو گرمیوں میں بجلی اور پانی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ایوان اقتدار کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جس کے لیے جامع اور ٹھوس منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.