پنجاب اسمبلی ‘ اپوزیشن کا غنڈہ ٹیکس نہ منظور، بھتہ خوری نہ منظور کے نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ
پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر کمی عوام پر کوئی احسان نہیں ہے‘ حکمرانوں کی توجہ صرف میٹرو بس ، اورنج لائن میٹرو ٹرین اور پلوں کی تعمیر پر ہے جبکہ عوام بھوکے مر رہے ہیں انہیں صاف پانی اور ادویات میسر نہیں ہیں لیکن حکمران انہیں ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں ہیں‘میاں محمودالر شید
منگل 9 فروری 2016 21:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے ایوان سے واک آؤٹ کے بعد پٹرول کی قیمت پانچ روپے کم کرنے پر وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرنے اور اس میں مزید کمی کے حوالے سے اقدامات کرنے سے متعلق قرارداد منظو رکرلی‘ جھوٹے مقدمات اور ایف آئی آر کی روک تھام کے لیے قوانین میں موزوں ترامیم سے متعلق تھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے قرارداد پیش کی کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی ناکافی ہے پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پٹرول کی قیمت 40روپے فی لیٹر مقرر کی جائے تاکہ پاکستان بھر کے عام صارفین کو فائدہ پہنچ سکے جس پر صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ وہ قرارداد کی مخالفت تو نہیں کرتے تاہم اس میں ترمیم پیش کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد ترمیمی قرارداد متفقہ طور پر پیش کی جائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.