جمہوریت میں اختلافات کا مطلب دشمنی نہیں ہوتی،ہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس اور رینجرزکی کارروائیاں جاری رہیں گی،مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو
منگل 9 فروری 2016 22:45
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جمہوریت میں اختلافات کا مطلب دشمنی نہیں ہوتی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس اور رینجرزکی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
(جاری ہے)
سندھ ہائی کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جمہوریت میں اختلافات کا مطلب دشمنی نہیں ہوتی، کراچی میں امن و امان کافی عرصیکے بعد بحال ہواہے، کئی سماج دشمن عناصر،دہشت گرد مارے گئے، پکڑے گئے یا پھرفرارہوگئے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس اور رینجرزکی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بلدیاتی نمائندوں کواختیارات سے متعلق مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کیاختیارات سے متعلق مقدمہ عدالت میں زیرسماعت ہے، اس لئے وہ اس پر رائے نہیں دے سکتے، تاہم سندھ حکومت نے قانون اورآئین کے مطابق بلدیاتی اداروں کو اختیارات دیے ہیں، ضرورت پڑنے پرمزید اختیارات دیے جاسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.