نیو ہیمپشائر میں سینڈرز اور ٹرمپ کی جیت،آئیووا میں دونوں کو شکست

بدھ 10 فروری 2016 11:46

نیو ہیمپشائر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کے انتخاب کا مقابلہ سینیٹر برنی سینڈرز اور ارب پتی کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ نے جیت لیا ہے۔نیو ہیمپشائر آئیووا کے بعد دوسری امریکی ریاست ہے جہاں صدارتی امیدوار کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گئے ، آئیووا میں شکست کا سامنا کرنے والے ری پبلکنز کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیمو کریٹ کے برنی سینڈرز نے یہاں برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کو پینتیس جان کیسک کو سولہ جبکہ ٹیڈ کروز کو بارہ فیصد ووٹ ملے۔ نیو ہیمپشائر میں اپنی فتح کا اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے نہ صرف اپنے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا بلکہ ڈیمو کریٹ امیدوار برنی سینڈرز کو بھی مبارکباد دی ، ادھر برنی سینڈرز ساٹھ جبکہ ہیلری کلنٹن 39 فیصد ووٹ حاصل کرپائیں انہوں نے اپنے حریف برنی سینڈرز کو جیت پر مبارکباد دی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سینٹر برنی سینڈرز کو ان کی آج جیت پر مبادک باد دینا چاہتی ہوں اور میں آپ سب کا بھی شکریہ اداکرنا چاہتی ہوں، پرائمری الیکشن کا تیسرا مرحلہ جنوبی کیرولینا اور نیوڈا میں بیس فرورری کو ہو گا۔