سپر لیگ سے نیا ٹیلنٹ کے ساتھ بورڈکو مالی فائدہ بھی ہوگا ، صادق محمد
بدھ 10 فروری 2016 11:49
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 فروری۔2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ یو اے ای میں جاری پاکستان سپر لیگ سے نہ صرف قومی کرکٹ ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا بلکہ کھلاڑیوں اور مستقبل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی مالی فائدہ ہوگا،پی ایس ایل کے دوران قومی جونیئر کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے اور ان کے ساتھ ڈریسنگ روم میں بیٹھنے کا موقع مل رہا ہے جس کی وجہ سے ان کو تجربہ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے اندر اعتماد پیدا ہورہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نہ صرف کھیل کے شعبہ میں بلکہ ہر سطح پر بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کرتا ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی کرکٹ سیریز کے انعقاد کیلئے ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں اور بھارت کو اس کی پاسداری کرنی چاہئے۔(جاری ہے)
پاکستا ن اور بھارت سمیت دنیا بھر کے شائقین کرکٹ دونوں ملکوں کے مابین سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں، آئی سی سی کو بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اور پاکستانی ٹیم کو اس میں ضرور شرکت کرنی چاہئے۔ اگر پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا تو پاکستان انٹرنیشنل سطح پر تنہا ہو جائے گا، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان کو ورلڈ کپ کے ٹی ٹونٹی میچز بھارت کی بجائے نیوٹرل وینیو یو اے ای، بنگلہ دیش یا سری لنکا میں کھیلنے کی کوشش کرنی چاہئے تاہم حکومت کا فیصلہ حتمی ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.