کراچی میں اہم شخصیات کونشانہ بنائے جانے کاخطرہ،خفیہ اداروں کا خط
حاضر سروس جج ،سابق ایم پی اے کو نشانہ بنانے کیلئے ملزمان کی جانب سے ریکی مکمل کی جا چکی ہے،ذرائع
بدھ 10 فروری 2016 16:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) کراچی میں حاضر سروس جج اور سابق رکن صوبائی اسمبلی کو نشانہ بنانے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اداروں نے دہشتگردوں کے منصوبے سے سیکیورٹی فورسز کو آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق شہر میں تخریب کاری کی بڑی واردات کے منصوبہ کا انکشاف ہوا ہے۔
(جاری ہے)
خفیہ اداروں نے سکیورٹی اداروں کو دہشتگردی کے خدشے سے آگاہی کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے ، جس میں ایک حاضر سروس جج اور ایک سابقہ رکن صوبائی اسمبلی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا گیا ہے۔
خط میں معلومات دی گئی ہیں کہ دونوں شخصیات کو نشانہ بنانے کے لئے ملزمان کی جانب سے ریکی مکمل کی جا چکی ہے جبکہ ہدف کو پورا کرنے کے لئے ایک گروہ شہر میں موجود ہے۔ دونوں شخصیات کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا جا چکا ہے اور حاضر جج کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں۔ سابقہ رکن اسمبلی کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے کا تعلق کراچی کی بڑی سیاسی جماعت سے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.