امن کے قیام اور پختونوں کے حقوق و تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی،سکندرشیرپاؤ
بدھ 10 فروری 2016 18:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 فروری۔2016ء) سینئر صوبائی وزیر اورقومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤنے موجودہ سنگین حالات پر قابو پانے کیلئے پختونوں کے اتفاق و اتحادپر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن کے قیام اور پختونوں کے حقوق و تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے عمرزئی ضلع چارسدہ میں حیات محمد خان شیرپاؤ شہید کی آنے والی برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سکندر شیرپاؤ نے شہید قائد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جس عظیم مقصد کیلئے قربانی دی تھی ان کے نقش قدم پر چل کر ان کے مشن کو پورا کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ شہید لیڈر نے پختونوں اورمحروم طبقات کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی اور اس کاز کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیاانھوں نے کہا کہ شہید حیات محمد خان شیرپاؤ کے سیاسی افکار کو اپنا کر محروم اورپسے ہوئے طبقات اور صوبے کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.