چترال ‘مٹی کے تودے تلے دب کر 2 طالب علم جاں بحق
چترال اور گردو نواح میں بارشوں کا سلسلہ جاری پہاڑوں اور بالائی علاقوں پربرف باری ‘چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ برف باری کے باعث ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ‘ عوام کو شدید مشکلات کاسامنا
بدھ 10 فروری 2016 19:48
چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) چترال میں لینڈ سلائیڈنگ ‘مٹی کے تودے تلے دب کر 2 طالب علم جاں بحق ہو گئے‘چترال اور گردو نواح میں بارشوں کا سلسلہ جاری ًپہاڑوں اور بالائی علاقوں پربرف باری ‘چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ برف باری کے باعث ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ‘ عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو گہریت کے مقام پر مٹی کے تودے تلے دب کر دو طالب علم جاں بحق۔ ایس او تھانہ آیون کے مطابق گہریت گاؤں میں دو طالب علم گھر کی مرمت کیلئے مٹی لارہے تھے جن کے گھر پچھلے سال زلزلے میں تباہ ہوئے تھے ۔ اس دوران ان کے اوپر بہت بڑا مٹی کا تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں دونوں طالب علم موقع ہی پر جاں بحق ہوئے۔(جاری ہے)
مرنے والوں کے نام یہ ہیں ظاہر الدین ولد نور عالم اور انور کمال ولد محمد کمال ساکنان گہریت۔
دونوں کی لاشیں مقامی رضاکاروں نے نکال کر ورثاء کے حوالہ کئے۔دریں اثناء چترال اور گردو نواح میں صبح سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برف باری ہورہی ہے۔ چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹاپ کے مقام پر برف باری کے باعث ہر قسم ٹریفک کیلئے بند ہوا ہے جبکہ حراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پروازیں بھی منسوح ہوچکی ہیں۔ مسلسل بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ اور چترال میں کاروبار زندگی بری طرح ٹھپ ہوکر رہ چکا ہے جس کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوچکے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.