پیمرانے رائل ٹی وی اور سوھنی دھرتی ٹی وی چینلز کے لائسنس معطل کر دیئے
بدھ 10 فروری 2016 19:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) پیمرا اتھارٹی نے اپنے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ 109ویں اجلاس میں رائل ٹی وی کا لائسنس اور نشریات معطل کرنے کی منظوری دیدی۔ معطلی کا فیصلہ چینل کی جانب سے پیمرا کا عائد کردہ جرمانہ ادا نہ کرنے اور اینکرپرسن مبشر لقمان کے خلاف انتہائی لغو اور نازیبا زبان استعمال کرنے پر مناسب معافی نشر نہ کرنے کی بنا پر کیا گیا۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ رائل ٹی وی چینل کا لائسنس اتھارٹی کے تمام فیصلہ جات کی مکمل پاسداری نہ ہونے تک معطل رہے گا۔یاد رہے کہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور نے اپنے 11جنوری 2016ء کے اجلاس میں رائل ٹی وی کے دو پراوگراموں "Issue of the Day"مؤرخہ 25اور 26نومبر 2015ء میں اینکرپرسن مبشر لقمان کے خلاف انتہائی فحش، غیر اخلاقی اور لغو زبان استعمال کرنے اور براہِ راست نشریات میں مؤثر تاخیری نظام نہ ہونے کی وجہ سے چینل پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے اور پندرہ یوم میں جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں رائل ٹی وی کا لائسنس معطل کرنے کی سفارش کی تھی جسے چیئرمین پیمرا نے اتھارٹی کے تفویض کردہ اختیارات کی روشنی میں منظور کر لیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.