مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے چالان مقدمات بروقت عدالتوں میں بھیجیں‘ڈی پی او سرگودھا کی ایس ایچ اوز کو ہدایت
جمعرات 11 فروری 2016 12:36
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء )ڈی پی او سرگودھا نے سٹی سرکل کے ایس ایچ او ز کے ساتھ ماہانہ میٹنگ میں ہدایت کی کہ مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرکے چالان مقدمات بروقت عدالتوں میں بھیجیں۔ مجرمان اشتہاریوں ، عدالتی مفروران اور جرائم پیشہ افراد پر آہنی ہاتھ ڈالیں۔ سرگودھا کوکرائم فری علاقہ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں ۔
لوگوں کو انصاف دیں مظلوم کی دادرسی کریں ۔ ناقص کارکردگی کی صورت میں کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔ ایس ایچ اوز تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اقدامات کی چیکنگ اور نگرانی کے ساتھ ساتھ جرائم کی بیخ کنی اور سراغ براری پر زور دیں ۔ ڈی پی او سرگودھا کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج نے سٹی سرکل کی کرائم میٹنگ کے دوران ایس ایچ اوز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر اویس احمد کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کیا جبکہ دیگر ایس ایچ اوز کو کارکردگی مزید بہتر بنانے پرزور دیا ڈی پی او سرگودھا نے مزید کہاکہ پنجاب میں نافذ العمل نئے ترمیمی آرڈیننس جن میں ترمیمی اسلحہ آرڈیننس ، نمائش اسلحہ ، حساس مقامات کی سیکیورٹی ، عارضی کرایہ داران / رہائش پذیران آرڈیننس ، ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس جو کہ نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہیں ان پر ہر ایس ایچ او سنجیدگی سے زیادہ سے زیادہ کارروائی کرے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.