ویزے کے لئے جعلی تعلیمی اسناد جمع کرانے والا طالب علم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
جمعہ 12 فروری 2016 14:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے فیڈرل قبر ص ایمبسی میں ویزے کے حصول کے لئے جعلی تعلیمی اسناد جمع کرانے والے طالب علم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ جمعہ کے روز سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے ملزم شاہ فہد کے مقدمہ کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
سماعت کے دوران ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کے تفتیشی انسپکٹر محمد ارشد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم شاہ فہد نے سائپرس کے ویزے کے حصول کے لئے سائپرس ایمبسی میں اپنی تعلیمی اسناد جمع کرائیں دوران انٹرویو ملزم کی تعلیمی اسناد جعلی ہونے کی بناء پر ایمبسی نے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کیا ۔
ملزم کی اصل تعلیم میٹرک ہے جبکہ ملزم نے ایک اور ساتھی جو کہ پشاور کا رہائشی ہے اس کے ساتھ مل کر ایف ایس سی کی جعلی سند بنائی ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر جعل سازی کی جس پر مقدمہ درج ہوا تو ملزم کو گرفتار کیا گیا ۔ اب ملزم کے جعل ساز گروپ سے مزید جعلی اسناد برآمد کرنے کے لئے ایف آئی اے نے استدعا کی کہ ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہمارے حوالے کیا جائے عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ملزم کو چودہ فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.