پیار کے اظہار کا دن ۔۔۔ ویلنٹائن ڈے پر خواتین مردوں کی نسبت سستے تحفے خریدتی ہیں، بھارتی شاپنگ سائٹ کا سروے
سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 فروری 2016 17:17
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 فروری 2016ء) : بھارت کی ایک شاپنگ سائٹ کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے خواتین مردوں کی نسبت سستے تحفے خریدتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویلنٹائن ڈے پر ہر سال ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار جوڑے ، میاں بیوی اور دوست اس دن کے حوالے سے خصوصی طور پر اپنے پیاروں کو تحائف دیتے ہیں۔
آن لائن شاپنگ پورٹل چلانے والوں نے کہا کہ انہوں نے یہ سروے صرف اس دن کے حوالے سے لوگوں کے جذبات ، رویے اور ان تحائف کے انتخاب کے طریقے جاننے کیلئے کیا ۔شاپنگ سائٹ کے سروے کے دوران 3ہزار آن لائن ویلنٹائن ڈے کیلئے خصوصی تحائف خریدنے والے 18سے45سال کی عمر کے افراد کا مشاہدہ کیا گیا.۔(جاری ہے)
سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ68فیصد افراد ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے خصوصی طور پرمنعقد کی جانے والی تقریبات میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ یہ دن منانا چاہتے ہیں ، 37فیصد اپناویلنٹائن ڈے صرف اپنے ساتھیوں کے ساتھ ،22فیصد دوستوں کے ساتھ اور 8فیصد اس دن اپنے لئے محبت کا ساتھی تلاش کرنے کی کو شش میں صرف کرتے ہیں ۔
سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ خواتین ویلنٹائن ڈے میں ذیادہ دلچسپی رکھتی ہیں ۔ لیکن تحائف کے انتخاب کے معاملے میں خواتین مردوں کی نسبت کم قیمت والے تحائف خریدتی ہیں، خواتین صرف670 روپے تک ویلنٹائن گفٹ پر خرچ کرتی ہیں، جبکہ مرد اپنی محبوباؤں اور بیویوں کو خوش کرنے کیلئے 740روپے مالیت کے تحائف خریدتے ہیں، علاوہ ازیں دیگر تحائف میں بھی مرد خواتین سے زیادہ خرچ کرتے ہیں ۔ مردوں کی جانب سے خصوصی تحفے کے ساتھ پھول اور چاکلیٹس بھی خریدی جاتی ہیں ۔علاوہ ازیں 41فیصد مرداور 30فیصد خواتین اپنے پیاروں کو آن لائن شاپنگ پورٹلز کے زریعے تحائف ارسال کرتی ہیں۔گفٹ ایز کے شریک بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر اشیش چندنی کا کہنا ہے کہ آج کل ویلنٹائن ڈے پر خصوصی تحائف کا تبادلہ ماضی کے مقابلے میں بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس رواج میں بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ اب دوسرے اور تیسرے درجے کے قصبوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.