کیبل آپریٹرز ہمارے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں، آلات کی درآمد کیلئے این او سی کے حصول کا طریقہ آن لائن کر دیاہے، میڈیا اور اس سے منسلک شعبوں کو صنعت کا درجہ دینے کیلئے حکومت سے سفارش کریں گے،31 ستمبر تک ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا
پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم کاکیبل آپریٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 12 فروری 2016 17:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی( پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز ہمارے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں، آلات کی درآمد کیلئے این او سی کے حصول کا طریقہ آن لائن کر دیاہے، میڈیا اور اس سے منسلک شعبوں کو صنعت کا درجہ دینے کیلئے حکومت سے سفارش کریں گے،31 ستمبر تک ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔
وہ جمعہ کو یہاں کیبل آپریٹرز کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔پیمرا کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری اور ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات سے میڈیا کو آگاہ کریں گے، کیبل آپریٹرز ہمارے سب سے بڑے سٹیک ہولڈرز ہیں، آلات کی درآمد کیلئے این او سی کے حصول کا طریقہ آن لائن کر دیاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیمرا کے تمام علاقائی دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں، علاقائی دفاتر میں موجود ہیلپ ڈیسک کو کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔
چیئرمین پیمرا نے کہا کہ میڈیا اور اس سے منسلک شعبوں کو صنعت کا درجہ دینے کیلئے حکومت سے سفارش کریں گے،ڈیجیٹلائزیشن کرنے والے کیبل آپریٹرز کو 10 سال کیلئے لائسنس تجدید کی جائے گی،30مئی تک گیارہ شہروں میں ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی جائے گی،31 ستمبر تک ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ خالد آرائیں نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے بنائی گئی پالیسی پر اور صنعت کا درجہ دینے کیلئے کوششوں پر پیمرا کے شکرگزار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.