پی آئی اے کے محنت کشوں کے ساتھ انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں، حافظ سلمان بٹ
پی آئی اے کے محنت کشوں نے اپنے حقوق ادارے کی بقاء اور سلامتی کیلئے آئینی اور قانونی جدوجہد کی ہے، سیکرٹری جنرل نیشنل لیبر فیڈریشن
جمعہ 12 فروری 2016 21:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری حافظ سلمان بٹ نے پی آئی اے میں نجکاری کے خلاف تحریک میں حصہ لینے والے کارکنان کے خلاف پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے انتقامی کاروائی کئے جانے اور ملازمین کو شوکاز نوٹس اور ملازمتوں سے برطرف کئے جانے کی سخت مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے اسے پی آئی اے کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا۔
حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ پی آئی اے کے ملازمین نے اپنی نوکریوں کے تحفظ اور اپنے ادارے کی بقاء وسلامتی اور استحکام کیلئے آئینی وقانونی جدوجہد کی ہے اور پاکستان کا آئین اور قانون اس کی انہیں اجازت دیتا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو شوکاز نوٹس دیئے جانا محنت کشوں کو مشتعل کرنے کی سازش ہے۔(جاری ہے)
پی آئی اے کی انتظامیہ محنت کشوں کو مشتعل کرکے پی آئی اے کا ماحول اور امن تباہ کرکے پی آئی اے کو نجکاری کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے۔
پی آئی اے کے محنت کشوں نے اپنے اتحاد، یکجہتی اور شعور سے نجکاری کمیشن کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشن لیبر فیڈریشن پی آئی اے کے محنت کشوں کے ساتھ ہے۔ ہم پی آئی اے کے محنت کشوں کے ساتھ کسی بھی ظلم اور زیادتی کو برداشت نہیں کریں گے اور پی آئی اے کے محنت کشوں کی آئینی اور قانونی جدوجہد میں پی آئی اے کے محنت کشو کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے اور پورے ملک میں پی آئی اے ودیگر قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.