ویلنٹائن ڈے منانا بے حیائی اور اسلامی اقدار کے خلاف ہے ،یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسولؐ کو ختم کرنے کیلئے بے حیائی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،اسلامی اقدار کے خلاف ویلنٹائن کو عالم اسلام مسترد کردیں
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کا بیان
جمعہ 12 فروری 2016 22:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے منانا بے حیائی اور اسلامی اقدار کے خلاف ہے ،یہود ونصاریٰ مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسولؐ کو ختم کرنے کیلئے بے حیائی کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،اسلامی اقدار کے خلاف ویلنٹائن کو عالم اسلام مسترد کردیں ،علماء حق ویلنٹائن ڈے کے خلاف فتوے دیں،عالم اسلام کے مسلمانوں کو بے حیائی میں دھکیل کر اسلامی اقدار اور معاشروں کو تباہ کرنے کی سازش ہے ۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت ویلنٹائن ڈے منانے پر پورے ملک میں پابندی عائد کرئے ،چوھدری نثار صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک کے وزیر داخلہ ہیں ،ویلنٹائن ڈے منانے پر اسلام آباد سمیت پورے ملک میں پابندی عائد کریں ،وفاقی وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی خوش آئند ہے پورے ملک میں پابندی عائد کی جائے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ملک بھر کے عوام ایک پیچ پر ہیں ،تو بے حیائی کے خاتمے کیلئے بھی پورے ملک کیلئے ایک ہی پالیسی ہونا چاہیے،پاکستان اسلامی فلاحی مملکت ہے یہاں یہود ونصاریٰ کا ایجنڈا نافذ ہونے نہیں دینگے ،پاکستان سنی تحریک ملک بھر میں 14فروری کو یوم حیاء منائے گی ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اسلامی اقدار کو اختیار کرنے سے مسلمانوں کا اخلاقی مورال بلند ہو گا،اسلامی تہذیب نے پوری دنیا کے انسانوں کو جینے کا ڈھنگ سیکھایا ہے،نوجوان نسل کو چاہئے کہ وہ یہود و نصاریٰ کا کلچر اختیار کرنے کی بجائے اسلامی روایات سے محبت کریں ،اسلامی ثقافت اور اقدار کو پس پشت ڈالنا عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.