کیربین پریمیر لیگ ، سہیل تنویر مہنگے ترین پلیئرز میں شامل ، آفریدی کو کسی بھی ٹیم نے نہ خریدا
جمعہ 12 فروری 2016 22:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) ویسٹ انڈیز کی ٹی20 لیگ میں ڈرافٹنگ کا عمل جاری ،سہیل تنویر چھ مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ،شاہد آفریدی کو کسی بھی ٹیم نے نہ خریدا۔پہلے کامیاب ایڈیشن کے بعد کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا عمل جمعرات کو ہوا جہاں لینڈل سمنز اور جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے مہنگے کھلاڑی قرار پائے۔
تاہم سب سے زیادہ حیران کن بات سہیل تنویر کا مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہونا ہے جہاں ان کی خدمات بھی کرس گیل، ڈیوین براوو اور کیرون پولارڈ کی طرح ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر میں حاصل کی گئیں۔پاکستان کے شاہد آفریدی کو کسی بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔(جاری ہے)
ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں فاف ڈیو پلیسی، شین واٹسن، برینڈ میک کولم، کمار سنگاکارا، مارٹن گپٹل اور اے بی ڈی ویلیئرز خوش نصیب کھلاڑی قرار پائے۔
ایک لاکھ 10 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں سیمیول بدری، ڈیرن سیمی، شکیب الحسن، سنیل نارائن، ڈیوین اسمتھ اور شعیب ملک شامل ہیں۔بریڈ ہوج، مائیکل ہسی، آندرے رسل، ہاشم آملا، کرس لن اور نکولس پوران 90 ہزار ڈالر کی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے عمر اکمل اور عماد وسیم بھی لیگ میں شامل خوش قسمت کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.