سنی دیول ”گھائل3“بنانے کی منصوبہ بندی کرنے لگے
ہفتہ 13 فروری 2016 12:33
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکار وفلمساز سنی دیول کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”گھائل ونس اگین “آجکل کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی دیول کی گھائل ونس اگین نمائش کے پہلے ہفتے میں 23کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔
(جاری ہے)
حال ہی میں سنی دیول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گھائل ونس اگین کی کامیابی کے بعد اس فرنچائز کی تیسری فلم ”گھائل3“ کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ بطور اداکار اور فلمساز پر عزم ہیں اور آئندہ بھی اپنے پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترتے رہیں گے۔سنی دیول نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ وہ رواں سال دومزید فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے گھائل ونس اگین میں سنی دیول ، سوہا علی خان اور اوم پوری سمیت چار نئے چہروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.