ڈاکٹر عاصم حسین کیس‘سلیم شہزاد ، قادر پٹیل اور انیس قائم خانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ہفتہ 13 فروری 2016 16:23
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس میں سلیم شہزاد ، قادر پٹیل اور انیس قائم خانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، سلیم شہزاد کی نادرا سے تصدیق سے متعلق رپورٹ پیش نہ کئے جانے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے نادرا کے متعلقہ افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے،عدالت میں رینجرز نے سخت سیکیورٹی میں ڈاکٹر عاصم حسین کو پیش کیا، رینجرز کے وکیل نے پولیس کے تفتیشی افسر پر عدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی قرار دے دی، کیس کی مزید سماعت 22فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
ہفتہ کو کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔(جاری ہے)
اس موقع پر رینجرز نے سخت سکیورٹی میں ملزم ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت میں سماعت کے دوران مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان وسیم اختر، رؤف صدیقی اور عثمان معظم بھی موجود تھے، کیس کی سماعت بند کمرے میں ہوئی، ڈاکٹر عاصم حسین کا سیل کیا گیا مقدمے کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا گیاتاہم رینجرز کے وکیل نے پولیس کے تفتیشی افسر پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے تفتیشی افسر کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔
عدالت نے سلیم شہزاد ، قادر پٹیل اور انیس قائم خانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ عدالت نے سلیم شہزاد کی نادرا سے تصدیق سے متعلق رپورٹ پیش نہ کئے جانے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے نادرا کے متعلقہ افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت سماعت 22فروری تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.