گرفتار ملزم کا سانحہ صفورا کے ملزمان سے رابطے کا انکشاف
فہد شبیر اتوار 14 فروری 2016 12:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2016ء)کراچی کے علاقےصدرمیں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروا ئی کرکے القائدہ بر صغیر سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے سانحہ صفورا کے مرکزی کرداروں سے رابطہ کا بھی انکشاف کیا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کی شناخت عثمان خان کے نام سےہوئی ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا سانحہ صفورا کے مرکزی کرداروں سے بھی رابطہ تھا اور اس نےمختلف موقعوں پر مرکزی ملزمان سعد عزیز اور اسکے ساتھیوں کو معاونت بھی فراہم کی ۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتارملزم پیشے کے اعتبار سے دانتوں کا ڈاکٹر ہےاور وہ شہر کے مختلف علاقوں سے بھتے کی جمع ہونے والی رقم القاعدہ کو پہنچاتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور 9 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.