ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ میں مقامی صنعت کاروں اور تاجروں کو نمائندگی دے رہے ہیں‘عرفان قیصر شیخ
بورڈ کے ارکین ٹیوٹا اداروں کا دورہ کریں،اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں‘ چیئر پرسن ٹیوٹا
اتوار 14 فروری 2016 15:10
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء ) چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ میں مقامی صنعت کاروں اور تاجروں کو نمائندگی دے رہے ہیں، ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ اپنے اضلاع میں ٹیوٹا پاس آؤٹ کیلئے روزگار کا بندوبست کرنے کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرے گی ۔
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے حوالے سے ٹیوٹا افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کے موٴثر کردار کیلئے ٹیوٹابھرپور رابطہ رکھے گی۔(جاری ہے)
بورڈ کے ارکین ٹیوٹا اداروں کا دورہ کریں اورٹیوٹا اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کریں۔
ڈسٹرکٹ منیجرز اپنے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کی مشاورت سے انڈسٹری کے ساتھ روابط میں اضافے کو یقینی بنائیں۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ منیجرز اپنے اضلاع میں فارغ التحصیل نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹیوٹا اداروں میں معلوماتی اور مشاورتی سیمینار کے انعقاد کا بندوبست کریں۔ اس کاوش سے ٹیوٹا اداروں کے فارغ التحصیل ہنر مندوں کو ملکی و غیر ملکی سطح پر روزگار کے مواقع آسانی سے میسر ہونگے اور نوجوان نسل قومی معیشت کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.