بہترین پرفارمنس کے باوجود قومی ٹیم کا حصہ نہ بننے پر دکھ ہے، کامران اکمل

پیر 15 فروری 2016 14:41

بہترین پرفارمنس کے باوجود قومی ٹیم کا حصہ نہ بننے پر دکھ ہے، کامران ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء)وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس کے باوجود قومی ٹیم کے لئے منتخب نہ ہونے کا افسوس ہے۔ اتنی اچھی کارکردگی کے بعد سلیکٹ نہ کرنے کی وجہ تو سلیکٹرز ہی بتاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہاکہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اور ون ڈے کپ میں ان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی،جس کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کی پوری امید تھی۔ بہترین پرفامنس کے باوجود منتخب نہ کرنے کی وجہ سلیکٹرز کی بتاسکتے ہیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ عمدہ کارکردگی کے بعد ٹیم میں منتخب نہ ہونے کا بہت افسوس ہے۔