پشاور:پولیس تاجر رہنما حلیم جان قتل کیس کی تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ پر پڑے گولیوں کے خول اٹھانا ہی بھول گئی
ملک عثمان پیر 15 فروری 2016 16:40
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 فروری۔2015ء) پشاورپولیس تاجر رہنما حلیم جان قتل کیس کی تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ پر پڑے گولیوں کے خول اٹھانا ہی بھول گئی اور گزشتہ روز دکان سے صفائی کے دوران گولیوں کے خول مل گئے۔ پشاور کے مصروف ترین بازار قصہ خوانی میں9 فروری کو دن دیہاڑے تاجر رہنما حاجی حلیم جان کے قتل کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے لیکن مکمل توجہ نہیں دی گئی اور فائر کی گئی دو گولیوں کے خول وہیں پڑے رہ گئے۔ گذشتہ روز حاجی حلیم جان کی دکان کی صفائی کے دوران خول ملے جو ان کے بیٹے کے حوالے کیے گئے۔ قصہ خوانی کے بیک سائڈ سے داخل ہونیوالے قاتل کی گولیوں کے نشانات ابھی تک دکان پر موجود ہیں۔ تاجر رہنما کی قتل کی ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید جنگی خان کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں تاہم ابھی تک مقتول کے خاندان کے کسی فرد نے تھانے سے رابطہ نہیں کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.