سرد موسم کی شدت کم ہونے پر ایل پی جی مزید پانچ روپے کلو سستی ہو گئی
لاہور میں فی کلو قیمت 85روپے سے کم ہو کر 80روپے کلو ہو گئی ، نئی قیمت میں عملدرآمد شروع
پیر 15 فروری 2016 17:47
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) سرد موسم کی شدت کم ہونے پر ایل پی جی مزید پانچ روپے کلو سستی ہو گئی ، دو ہفتوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلو کمی ہو چکی ہے ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئی قیمت پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 85روپے سے کم ہو کر 80روپے کلو ہو چکی ہے جبکہ گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 60اور کمرشل استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 240روپے کی کمی کر دی گئی ہے ۔
اسی طرح دیگر شہروں میں بھی پانچ روپے فی کلو کمی کی جا رہی ہے ، سرد موسم کی شدت کم ہونے پر گزشتہ دو ہفتوں میں ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے کلو کمی ہو چکی ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی مقامی مارکیٹ میں قیمت کی اہم وجہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت کم ہونا ہے۔(جاری ہے)
دوسری طرف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ غیر معیاری سلنڈر بیچنا بم فروخت کرنے کے مترادف ہے، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کہتے ہیں کہ گوجرانوالہ میں ناقص سلنڈر بنانے والے 350سے زائد کارخانے سرکار نے اگر فوری نہیں بند کروائے تو ملک بھرمیں ایل پی جی کی سپلائی معطل کر دیں گے ۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ڈی سی او گوجرانوالہ عامر جان نے غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ناقص سلنڈر بنانے والے لاہور کارخانے اگر 1ماہ میں بند نہ ہوئے تو ملک بھر میں ایل پی جی کی سپلائی معطل کر دیں گے ، ناقص ہونے والے سلنڈر دھماکوں کے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے ، حکومت اگر اس کالے کالا دھندے کا کریک ڈاؤن کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو مزید جانی نقصان سے بچا جاسکے گا ۔مزید تجارتی خبریں
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.