حضرت شاہ رکن عالم کی تعلیمات پر عمل کر کے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،پیر امین الحسنات شاہ
پیر 15 فروری 2016 19:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) حضرت شاہ رکنِ عالم ایسے صوفیاء کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات وزیر مملکت وزارت ِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر محمد امین الحسنات شاہ نے انجمن تاریخ و آثار شناسی ، پاکستان کے زیر اہتمام عظیم صوفی حضرت شاہ رکن عالم کی 700سالہ تقریبات کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ رکن عالم کی درسگاہ سے لاکھوں طلباء مشرق وسطی اور جنوبی ایشیاء تک تبلیغ کے لئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ حضرت نظام الدین اولیا کی نمازِ جنازہ حضرت شاہ رکن عالم نے پڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ صوفی ازم کی ترویج کے لئے ایک جامع حکمتِ عملی مرتب کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
انجمن تاریخ و آثار شناسی کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ ایوانِ صدر میں گذشتہ سال منعقد ہونے والی انٹرنیشنل حضرت شاہ رکن عالم کانفرنس میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف صوفی ازم کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس میں دنیا بھر کے صوفی ازم کے ممتاز سکالرصوفیا کرام کے بارے میں محققانہ کاوشیں کریں گے۔
ایران کے ثقافتی قونسلر شہاب الدین درائی نے کہا کہ مرکز تحقیقات فارسی نے حضرت شاہ رکن عالم کے جد شیخ الاسلام حضرت غوث بہاؤ الدین زکریا کے آثار و احوال پر پروفیسر شمیم محمود زیدی کا پی ایچ ڈی مقالہ کتابی صورت میں شائع کر دیا ہے انہوں نے تجویز دی کہ اس شاہکار تصنیف کے اردو انگریزی متراجم پاکستان کی متعلقہ وزارت شائع کروائے۔ تاجکستان کے شہر کلاب میں منعقد کی گئی۔ ممتاز مئورخ پروفیسر ریاض احمد نظام الدین اولیا کی درگاہ پرحضرت شاہ رکن عالم یادگارکانفرنس ہوئی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوفیاء کے پیغام کو نئی نسل تک پہنچایا جائے۔ کانفرنس سے غلام حسین احمد، پروفیسر مشتاق حسینی، حکیم سید سہارن پوری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.