ٹیکس چوری:برازیل نے فٹبالر نیمار کے5 کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے
میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 13:25
برازیل(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء) برازیل نے قومی فٹبال ٹیم کے رکن اور ہسپانوی کلب بارسلونا کے لیے کھیلنے والے فٹبالر نیمار کے تقریباً پانچ کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔ان اثاثوں میں ایک لگڑری کشتی، ایک طیارہ اور کئی عمارات شامل ہیں۔برازیلی حکام نے نیمار پر یہ الزام لگایا ہے کہ انھوں نے ٹیکس بچانے کے لیے کئی فرضی کمپنیوں کا استعمال کیا تاہم نیمار اور ان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کوئی دھوکہ دہی نہیں کی۔
برازیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ساو¿ پاو¿لو کی وفاقی عدالت نے اثاثوں کے انجماد کے فیصلے کے خلاف نیمار کی جانب سے دائر کی گئی اپیل گذشتہ ہفتے مسترد کر دی تھی جس کے بعد پیر سے حکام نے اثاثے منجمد کرنے کے لیے وارنٹس کا اجرا شروع کیا۔(جاری ہے)
برازیل کی وفاقی ٹیکس ایجنسی کے آڈیٹر آئیگارو جونگ مارٹنز نے بتایا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف بھی اپیل کر سکتے ہیں لیکن یہ آگے کی جانب ایک قدم ہے۔
گذشتہ برس نیمار اور ان کے اہلِ خانہ اور ان کے کاروبار پر تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی ٹیکس چوری کا الزام ثابت ہوا تھا۔استغاثہ کے مطابق یہ رقم 2011 سے 2013 کے دوران بچائی گئی جب نیمار برازیلی کلب سینٹوس کے لیے کھیل رہے تھے۔ٹیکس ایجنسی کے آڈیٹر آئیگارو جونگ مارٹنز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر نیمار واجب الادا رقم ادا کر دیتے ہیں تو ان کے جیل جانے کا امکان نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.