اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل کے بعد عوام کو ایک بہترین سفری سہولت میسر آئے گی ‘ پرویز ملک
منگل 16 فروری 2016 16:32
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف عوام کو ایک بہترین سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ شہر کے تمام تجارتی مراکز ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہونے سے تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی ۔ ایک بیان میں پرویز ملک نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ بین الاقوامی معیار کا منصوبہ ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے متعلق ترقی یافتہ ملک کا تاثر ابھرے گا جو غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب کھینچ لائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اورنج لائن میٹرو منصوبے کے لیے اپنی جگہوں کی قربانی دینے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور سنگل ونڈو آپریشن کے ذریعے انہیں اْن کا پورا حق ادا کیا جارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جو عناصر موجودہ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں وہ عوام کے خیر خواہ نہیں اور ملک کو پتھر کے دور میں واپس دھکیلنا چاہتے ہیں۔
پرویز ملک نے کہا کہ اورنج ٹرین منصوبہ نہ صرف پاکستان کی شان میں اضافہ کرے گا بلکہ پاکستان اور چین کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مزید بہتر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چین کسی اور ملک میں بھی یہ سرمایہ کاری کرسکتا تھا لیکن پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے اْس نے بہترین دوست ہونے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ چینی حکومت کا پاکستان عوام کے لیے بیش قیمتی تحفہ ہے ، سیاسی دکانداروں کو عوامی مفاد کے منصوبوں پر دکانداری چمکانے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر اورنج لائن ٹرین منصوبے میں ڈھائی لاکھ افراد روزانہ سفر کریں گے جبکہ اگلے دس سالوں میں یہ کپیسٹی پانچ لاکھ افراد تک بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام بڑے تجارتی مراکز اورنج لائن ٹرین منصوبے کے ذریعے باہم منسلک ہوجائیں گے جس سے تجارتی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.