ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا ،طاقت کا استعمال کسی بھی مسئلے کا حل نہیں براہمداغ بگٹی
منگل 16 فروری 2016 16:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) بلوچ قوم پرست رہنما براہمداخ بگٹی نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا ،طاقت کا استعمال کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ہی نکالا جا سکتا ہے ، بلوچ قوم پرستوں کے ہتھیار ڈالنے کی خبریں بے بنیاد اور قوم کو بے وقوف بنانے کے مترداف ہیں ،بلوچستان کی سیاسی قیادت بے بس ہے ان کے اختیار میں کچھ نہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا اصل فائدہ پنجاب کو ہی ہو گا ۔
ایک انٹرویو میں براہمداخ بگٹی نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسئلے کا حل بات چیت سے نکالا جائے ہم نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک مجھ سے ملنے آئے تھے اورانہوں نے کہا کہ تھا کہ وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بات کرینگے وہ واپس چلے گئے اور اس کے بعد انہوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان آنے کا کوئی شوق ہے اور نہ ہی ہمار ا کوئی ارادہ ہے ۔
بلوچستان میں حکومت سلیکٹ ہوتی ہے الیکٹ نہیں ہوتی ۔یہاں کی سیاسی قیادت بے بس ہے اور ان کے ہاتھ میں اختیارات نہیں ہیں ۔ براہمداخ بگٹی نے کہا کہ کسی بلوچ قوم پرست نے ہتھیار نہیں ڈالے یہ صرف عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے کیا اچھا ہے اور کیا برا ہے ، اس کا فیصلہ ہمیں خود کرنے دیا جائے ۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا بھی اصل فائدہ پنجاب کو ہی ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.