صدر ممنون نے ترک نیوی کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا
منگل 16 فروری 2016 17:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء)صدرمملکت ممنون حسین نے ترک نیوی کے سربراہ ایڈمرل بلند بوستان گولو کو نشان امتیاز( ملٹری) کے اعزاز سے نوازا ہے اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی جس میں پاکستان کے نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور سیکرٹری دفاع کے علاوہ اعلی فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔
اس پروقار تقریب کے بعد صدرمملکت سے ترکی کی نیوی کے سربراہ نے ملاقات کی اس موقع پر صدرمملکت ممنون حسین نے ایڈمرل بوستان گولو کی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافے کے لئے ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام گہرے اور مضبوط رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ صدرمملکت نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اکتوبر ۲۰۱۵ء میں ترکی میں اعلی سطحی دفاعی بات چیت کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے دو نوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون میں مزید اضافہ ہوگا، انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لئے ترکی کے فعال اور مثبت کردار کی بھی تعریف کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.