حکمرانوں کو میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے ڈراموں سے فرصت نہیں اور صحت کی سہولتیں عوام کیلئے خواب بن کے رہ گئی ہیں
تحریک انصاف ساہیوال کے رہنما شیخ شاہد حمید کی صحافیوں سے بات چیت
منگل 16 فروری 2016 19:29
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) تحریک انصاف ساہیوال کے رہنما شیخ شاہد حمید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے ڈراموں سے فرصت نہیں اور صحت کی سہولتیں عوام کیلئے خواب بن کے رہ گئی ہیں ۔ اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے سارا بجٹ اپنی جھوٹی انا کی تکمیل اور تشہیر میں جھونک دیا ہے جبکہ ہسپتالوں کی انتہائی ناگفتہ بہہ صورتحال جسے ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے تھا کی طرف ان کی سرے سے توجہ ہی نہیں ۔
شیخ شاہد حمید نے کہا کہ حکمران ذرا سی تکلیف کی صورت میں بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں جبکہ غریب عوام سرکاری ہسپتالوں میں رُلنے پر مجبور ہیں ۔عوام کی بنیادی ضروریات میٹروبس اور اورنج ٹرین منصوبے نہیں بلکہ صحت‘تعلیم اور دیگر ضروریات ہیں جبکہ حکمرانوں کی توجہ صرف غیر ضروری منصوبوں کی طرف ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں کا یہ دور بہت جلد ختم ہونے والا ہے کیونکہ تین سال سے زائد حکمرانی کا مزہ لوٹنے والوں نے ملک کا کوئی ایک شعبہ بھی سدھارنے میں کامیابی حاصل نہیں کی ۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوامی حکومت آئیگی اور ملکی وسائل لوٹنے والوں کو کڑے احتساب سے کوئی بھی نہیں روک سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں مسلم لیگی رہنما پی آئی اے یونین کے ساتھ ملکر پرائیویٹائزیشن کیخلاف احتجاج کرتے تھے جبکہ اب پی آئی اے کے وہی کارکن بُرے ہو گئے اور حکومت ان کے خلاف غیر انسانی سلوک کر رہی ہے ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل سمیت تمام ملکی اداروں میں خرابی کی بنیادی وجہ حکومتی غلط پالیسیاں ہیں جبکہ سزا عوام اور غریب ملازمین کو دی جا رہی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.