گرین لائن منصوبہ اگلے برس مارچ میں مکمل کرلیا جائے گا ،
کراچی کی عوام کو مبارک باد پیش کر تا ہوں کہ ماس ٹرانزٹ پر کام کا آغاز کر دیا ہے
منگل 16 فروری 2016 21:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبہ اگلے برس مارچ میں مکمل کرلیا جائے گا کراچی کی عوام کو مبارک باد پیش کر تا ہوں کہ ماس ٹرانزٹ پر کام کا آغاز کر دیا ہے دیگر منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میگا سٹی ہے جو قومی معیشت کا سب سے بڑا حصہ دار بھی ہے شہر کا سب سے بڑا مسئلہ ترقی کا ہے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا سیا سی جماعتوں کو باہمی مشاور ت سے قانون سازی کرنی چاہئے تاکہ صوبہ اور شہر کی ترقی متاثر نہ ہوسکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز BRTگرین و اورنج منصوبوں کے روٹس کا جائزہ اور کام کی رفتار کا معائنہ کرنے کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جکھرانی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحہٰ احمد فاروقی اور کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے فنڈ سے تعمیر ہونے والا گرین لائن منصوبہ وزیر اعظم کی طرف سے کراچی کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے رواں برس کراچی کے لئے بہت اچھا برس ہے اس سال امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے ، اس وقت شہر میں ترقی کی لہر جاری ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور تمام سیاسی قیادت شہر کے ترقیاتی کاموں میں دلچسپی لے رہے ہی ہے ، K-IV منصوبہ کے تمام مراحل مکمل کرلئے گئے ہیں جس کی فنڈنگ بھی ہوچکی ہے بہت جلد اس پر کام کا آغاز کردیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ جن حالات سے ہم گذر رہے تھے اس میں سیکورٹی حالات کا بھی مقابلہ کررہے تھے اور آج بھی مقابلہ کرر ہے ہیں آج قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر کر دیا ہے شہر کی ترقی کے لئے میگا پروجیکٹس سمیت دیگر منصوبوں پر مشاورت جاری رکھی جائے تاکہ کام چلتا رہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پورے ملک کا ہے اس کی ایک Key ہے یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہے اس کی کوئی حدود نہیں ہے ہر جگہ ایکشن ہو رہا ہے جہاں تک کرپشن کا تعلق ہے تو اس سے متعلق ادارے بھی کام کرر ہے ہیں ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جکھرانی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں گورنر سندھ کا شکریہ ادا کر تا ہوں جو ہماری رہنمائی کررہے ہیں اور میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت تمام رہنماؤں کا بھی شکر گزار ہوں جو ہماری سپورٹ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ وفاق کا ہے جو مارچ میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ اورنج لائن منصوبہ صوبائی حکومت کا ہے جس پر بھی کام ہو رہا ہے تمام منصوبوں کو بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا ، گرین ، اورنج اور یلو لائن منصوبوں سے 10 لاکھ افراد کو آرام دہ سفری سہولیات حاصل ہو سکیں گی جبکہ اسی برس یلو لائن منصوبہ پر بھی کام کا آغاز کردیا جائے گا ۔اس سے قبل گورنر سندھ نے گرین لائن منصوبہ پر جاری کام کا جائزہ لیا اس موقع پر گورنر سندھ کو متعلقہ حکام نے بتایا کہ گرین لائن منصوبہ پاور ہاؤس چورنگی سرجانی سے میونسپل پارک صدر تک 17 کلومیٹر پر محیط ہے منصوبہ کی تخمینی لاگت 1814 ملین روپے ہے منصوبہ پر 28 جنوری 2016 ء سے کام کا آغاز کر دیا ہے اسے 27 مارچ 2017 ء تک مکمل کر لیا جائے گا اس منصوبہ میں 22 اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے اس وقت روٹ میں آنے والی یوٹیلیٹی سروس لائنوں کو درست کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پاور ہاؤس چورنگی سے ناگن چورنگی تک بعض تیکنیکی وجوہات کے باعث ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے تام حتمی ڈیزائن 10 سے 15 روز میں مکمل کرلیا جائے گا ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبہ کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے تیزی سے کام کیا جائے گورنر سندھ نے ناگن چورنگی کے اطراف یوٹیلٹی سروس لائنوں پر کام کا معائنہ بھی کیا وہاں سے پاور ہاؤس چورنگی سرجانی تک روٹ کا جائزہ لیا میٹرک بورڈ آفس پر اورنج لائن منصوبہ پر دی جانے والی بریفنگ میں گورنر سندھ کو بتایا گیا کہ اورنج لائن منصوبہ اورنگی ٹاؤن سے بورڈ آفس تک 2.2 کلومیٹر پر محیط ہے جس پر تخمینی لاگت 1.2 ارب روپے لگائی گئی ہے گرین لائن اور اورنج لائن منصوبوں کو بورڈ آفس چورنگی پر تعمیر کئے جانے والے انٹر چینچ سے ملا دیا جائے گا ۔ گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو فوری دو ر کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.