اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا کوئی پروگرام نہیں: حسن نصراللہ
بدھ 17 فروری 2016 11:35
بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) اسرائیل کی دیرینہ دشمن ہونے کی دعوے دار لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کہا ہے کہ ان کی جماعت کا اسرائیل کے وجود کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔ بعض عرب ممالک دشمن کے ایجنٹ ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ایک مقرب ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ چند ایک میزائل اسرائیل کی جانب سے درپیش خطرے کی روک تھام کے لیے تیار ہیں۔
یہ میزائل لبنان کے خلاف اسرائیلی دشمن کی کسی بھی جارحیت کو روکنے کیلیے استعمال کیے جائیں گے اسرائیل کے ساتھ تیسری جنگ میں فوج، لبنانی قوم اور مزاحمتی قوتیں ملک کر پورے عزم کے ساتھ لڑیں گی اور دشمن کو چاروں شانے چت کر دیں گی۔(جاری ہے)
حزب اللہ کی عسکری صلاحیت اور تزویراتی حکمت عملی سے اسرائیل کے عزائم خاک میں ملائے جائیں گے۔ان تمام دھمکیوں کے علی الرغم حسن نصراللہ نے ماضی کے بیانات کے برعکس کہا کہ ان کی جماعت اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا کوئی پروگرام نہیں رکھتی۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اسرائیل کے لیے اس لیے خطرہ ہے کیوکہ جماعت فلسطین میں اسرائیل کے توسیعی منصوبوں اور مشرق وسطیٰ میں صہیونی ریاست کی اجارہ داری کے خلاف ہے۔شام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے حسب روایت اہل سنت مسلک کے عرب ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے شام کے بحران کیحل کے لیے بعض سنی ممالک پر مشتمل اتحاد کی تشکیل کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خلیجی ممالک نے شام کے بحران کو گھمبیر کیا ہے۔ یہ ممالک دشمن کے ایجنٹ ہیں۔شام میں داعش کے خلاف ترکی اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری تیاریوں پربھی سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شام میں ان ملکوں کی مداخلت داعش کے خلاف نہیں بلکہ ان کا ہدف بشارالاسد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکی کا شام میں فوجی مداخلت سے گریز مسئلے کے حل میں مدد گار ہو سکتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.