خیبرپختونخوامیں خواتین خصوصا لڑکیوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ
عورتوں کے مرنے کے زیادہ ترکیسز غیرت کے نام پر قتل کے ہوتے ہیں ‘ پولیس
بدھ 17 فروری 2016 15:03
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوامیں خواتین خصوصا لڑکیوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ‘رواں سال اب تک 15سے زائد خواتین کو قتل کیاجاچکاہے ۔ پولیس کے مطابق زیادہ تر خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ۔
(جاری ہے)
پشاورکے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں گذشتہ روزکھیتوں سے لاش ملنے کی خبرشہربھرمیں پھیل گئی کہ اسے اغواکے بعد زیادتی اورپھر قتل کیا گیا تاہم بعد میں شاید معاملہ کچھ اورنکلا اوراس شک کو تقویت ورثا کے گھرکوچھوڑکے کہیں اورجانے سے ملی۔
خیبرپختونخوا میں سالانہ اوسطا ًڈھائی سے 3ہزار افراد قتل ہوتے ہیں جن میں ایک ہزار کے قریب خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق عورتوں کے مرنے کے زیادہ ترکیسز غیرت کے نام پر قتل کے ہوتے ہیں ‘صوبے میں رواں سال 15 سے زیادہ خواتین کو قتل کیاجاچکا ہے۔دوسری جانب سال 2015 ء کے دوران تقریباً ڈیڑھ سو خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ‘ پولیس ذرائع کے مطابق اتنی ہی تعداد کے برابرواقعات بدنامی کے خوف سے تھانوں تک ہی نہیں پہنچے۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.