آئی جی سندھ سمیت 14 افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا
جسٹس صادق حسین بھٹی نے سماعت سے معذرت کرلی ،آئندہ سماعت پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نیا بنچ تشکیل دینگے
بدھ 17 فروری 2016 17:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) آئی جی سندھ سمیت 14 افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا اور مقدمہ کی سماعت 3مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ سمیت 14 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے خلاف توہین عدالت کی سماعت جسٹس منیب اور جسٹس صادق حسین بھٹی پر مبنی 2رکنی بنچ نے کی۔
بدھ کو ملزمان پر فرد جرم عائد ہونا تھی تاہم اس موقع پر جسٹس صادق حسین بھٹی نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں مولوی اقبال حیدر بھی فریق ہیں اور ان کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں لہذا وہ یہ نہیں سن سکتے جس پر بنچ ٹوٹ گیا۔ کیس کی سماعت 3مارچ تک ملتوی کر دی گئی، آئندہ سماعت کے موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نیا بنچ تشکیل دیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.