لاہور ہائیکورٹ ،ن لیگ ن کی طرف سے لاہور کے ممکنہ میئر اور یونین کونسل107 سے چیئرمین خواجہ احمد حسان کی نا اہلی کی درخواست مستر د
بدھ 17 فروری 2016 19:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے مسلم لیگ ن کی طرف سے لاہور کے ممکنہ میئر اور یونین کونسل ایک سو سات سے چیئرمین خواجہ احمد حسان کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے مستر د کر دی۔درخواست پر لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست کے ہمراہ الیکشن کمیشن کا نو ٹیفکیشن کی کاپی ساتھ نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا۔
دوران سماعت درخواست گزار کے درخواست تحریک انصاف کے رہنما زبیر خان نیازی کے وکیل شیراز ذکاء نے موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس نے خواجہ احمد حسان کی کا میابی کا الیکشن کمیشن کے نو ٹیفکیشن نہ ہونے کی و جہ سے درخواست مسترد کر دی تھی۔اب الیکشن کمیشن کے افسر نو ٹیفکیشن کی کاپی دینے کے عوض پیسے مانگتے ہیں۔(جاری ہے)
جس پر عدالت نے درخواست گذار کے وکیل سے کہا کہ سرکاری افسروں پر پیسے مانگنے کا الزام لگانا اب روایت بن چکا ہے۔
عدالتی سماعت کے دوران درخواست گذار کے وکیل شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہائیکورٹ نے ان کی پہلی درخواست یہ کہتے ہوئے نمٹا دی تھی کہ ابھی خواجہ احمد حسان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ہی جاری نہیں ہوا تاہم اب الیکشن کمیشن نے خواجہ احمد حسان کی یوسی ایک سو سات سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعہ ستائیس کے تحت کوئی بھی سرکاری افسر یا سرکاری عہدے پر رہنے والا شخص ریٹائرمنٹ یا استعفیٰ کے دو سال تک بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا لیکن خواجہ احمد حسان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت مختلف سرکاری اداروں میں بڑے عہدوں پر فائض رہے اور تمام مراعات لیتے رہے اور انہوں نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ بھی لیا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خواجہ احمد حسان کو نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گذار کے دلائل سْننے کے بعد رجسٹرار آفس کی طرف سے درخواست کے ہمراہ خواجہ احمد حسان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ساتھ نہ ہونے کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے دائر درخواست مستر د کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.