قرآن مجید شان مصطفےٰ ؐ اور عظمت مصطفےٰؐ بیان کرتاہے،علامہ جہانزیب قادری
بدھ 17 فروری 2016 22:13
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء)مدرسۃ المریم کے مہتمم اور ممتازمذہبی اسکالر علامہ جہانزیب قادری نے مقامی ہال میں ماہانہ درس قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قرآن مجید شان مصطفےٰ ؐ اور عظمت مصطفےٰؐ بیان کرتاہے، ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ حضورؐ کا چلنا، سونا، اٹھنا،بیٹھنا،بات کرناغرض ہر اداقرآن مجیدکے مطابق ہے۔
انہوں نے کہاکہ حضورؐ کی سنّت پر چلناقرآن پر عمل کرنے کے مطابق ہے۔انہوں نے کہاکہ ، اﷲ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا اس وقت کو یاد کرو جب ہم نے تمھاری مدد کی بدر میں، جب تم بالکل بے سروسامان تھے ،صحابہ کرام کو جب رسول اﷲ ؐنے جہا دکے لئے نکلنے کا فرما یا تو بھوک و بے سرو سامانی اور آلات جنگ وجدل کی کمی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے مہینہ میں مسلمان اﷲکے راستے میں جہاد کے لئے نکل پڑے،یہ اسی غزوہ بدرکا واقعہ ہے جو اسلامی تاریخ کا عظیم الشان معرکہ ہے جس میں اﷲ تعالی نے مسلمانوں کو عظیم الشان فتح عطا فرمائی،صحابہ کرام بے سرو سامانی کے عالم میں میدان جہاد میں اسلام کی سر بلندی کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑئے ہوگئے، وہ کفار جو اسلام کوختم کرنے کے لئے آئے تھے وہ خود نشان عبرت بن گئے، جذبہ شہادت سے سر شار مسلمانوں نے اپنے سے تین گنابڑے لشکر کفار کو تہس نہس کردیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.